برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے، بختاور بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  پير 27 جولائی 2020
 سندھ حکومت کی شکرگزار ہوں جس نے ساری رات سڑکوں کی نگرانی کی، بختاور بھٹو۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت کی شکرگزار ہوں جس نے ساری رات سڑکوں کی نگرانی کی، بختاور بھٹو۔ فوٹو:فائل

کراچی: سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے، سندھ حکومت کی شکرگزار ہوں جس نے ساری رات سڑکوں کی نگرانی کی اور آج سب صاف ہو گیا۔

https://twitter.com/BakhtawarBZ/status/1287677909508005889

بختاور بھٹو کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں، کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی وزراء گزشتہ 24 گھنٹوں میں کہاں تھے؟ ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔