مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں عید کے اجتماعات پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک  پير 27 جولائی 2020
سری نگر اورجموں سمیت کشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہوگی، بھارتی حکام۔ فوٹو:فائل

سری نگر اورجموں سمیت کشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہوگی، بھارتی حکام۔ فوٹو:فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے ایام  میں تمام مساجد اورعید گاہیں بند رہیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ  کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے اور اب عیدالاضحٰی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں تمام مساجد اورعید گاہیں بند رہیں گی۔

بھارتی حکام نے کہا ہے کہ سری نگر اورجموں سمیت کشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہوگی، عید کی نماز پر پابندی کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب کشمیری رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عید کی نماز پر پابندی کے لیے کورونا کا بہانہ بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔