- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
بارش سے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں بری طرح متاثر
لاہور: بارش سے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں بْری طرح متاثر ہوگئیں، ڈربی میں پریکٹس میچ کے چوتھے اور آخری روز ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی، اس سے قبل بیٹسمین فارم کے متلاشی رہے، ادھر ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلیے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈربی میں پریکٹس میچ کا چوتھا اور آخری دن بارش کی نذر ہو گیا،میچ میں گرین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے113رنز بنائے، جواب میں وائٹ ٹیم 198 کا مجموعہ حاصل کر سکی، تیسرے روز کے اختتام تک گرین ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 133 رنز بنائے تھے۔
شان مسعود 49اور اظہرعلی 28رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے، بابر اعظم 25 پر ناٹ آؤٹ تھے، تینوں روز کے کھیل میں ایک بھی ففٹی نہیں بن پائی، چوتھے دن بابر اعظم کے لیے فارم بحال کرنے کا اچھا موقع ہوتا مگر بارش کی وجہ سے میدان کی حالت کھیلنے کے قابل نہ رہی اور میچ ڈرا ہوگیا، اس سے قبل دوسرے روز بھی صرف7 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، موسم کی خرابی کے سبب تیاریاں شدید متاثر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو ڈربی میں ٹریننگ کے مزید 2 روز میسر ہیں، منگل کو آرام کا دن ہے،کھلاڑی چاہیں تو جم وغیرہ میں انفرادی مشقیں کر سکیں گے، بدھ اور جمعرات کو صبح اور سہ پہر کے لگ الگ سیشنز ہوں گے۔
ایک روز آرام کے بعد یکم اگست کو مہمان اسکواڈ مانچسٹر روانہ ہوگا جہاں پہلا ٹیسٹ5اگست سے شروع ہونا ہے۔ ادھر ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلیے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا،ان میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں، اسکواڈ کے دیگر 9 کرکٹرز فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان ٹی20 سیریز کی تیاریاں جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔