سینیٹ:علی گیلانی کو ’’نشان پاکستان‘‘ دینے کی قرارداد منظور

نمائندہ ایکسپریس  منگل 28 جولائی 2020
گردشی قرضے مہنگے بجلی معاہدوں سے بڑھے:عمرایوب و دیگر ارکان کا اظہارخیال

گردشی قرضے مہنگے بجلی معاہدوں سے بڑھے:عمرایوب و دیگر ارکان کا اظہارخیال

 اسلام آباد:  سینیٹ میں گزشتہ روزمقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کو آزادیٔ کشمیر کیلیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ’’نشان پاکستان‘‘دینے اوروزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو ان کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد جوجماعت اسلامی کے سینیٹرسراج الحق اورسینیٹر مشتاق احمد کی طرف سے پیش کی گئی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔ایوان نے جمعہ کے روز چھٹی کی قرارداد حکومت اور مسلم لیگ ن کی طرف سے مخالفت کے بعد آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دی۔ایوان بالا نے قومی کمیشن برائے اطفال(ترمیمی)بل 2020ء ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ترمیمی) بل 2020ء اور اسلام آباد ہائی کورٹ(ترمیمی)بل 2020ء متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے۔سینٹ نے اسلام آباد تحفظ صارفین (ترمیمی)بل 2020ء کو مسترد کر دیا،گھریلو تشدد(امتناع اور تحفظ)بل 2020ء قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔