افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 28 جولائی 2020
بم دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانا بنایا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

بم دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانا بنایا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

کابل: بڈگام باغ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں بڈگام باغ کےعلاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

کابل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بم دھماکا صبح 7 بجے کے قریب ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔