جویریہ سعود کا اداکارہ سلمیٰ ظفر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 28 جولائی 2020
جے جے ایس پروڈکشن سلمیٰ ظفر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا، جویریہ سعود فوٹوفائل

جے جے ایس پروڈکشن سلمیٰ ظفر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا، جویریہ سعود فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ ومیزبان جویریہ سعود نے اداکارہ سلمیٰ ظفر کے الزامات کے جواب میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔

پاکستان کی معروف ٹی وی اور اسٹیج اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ایک ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے جویریہ اور سعود کے جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والے  فنکاروں اور دیگر عملے کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کی یہاں تک کہ ان کے بھی ایک کروڑ روپے جویریہ اور سعود پر واجب الادا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سلمیٰ ظفر کا جویریہ اور سعود پر ایک کروڑ روپے نہ دینے کا الزام

سلمیٰ ظفر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جویریہ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمیٰ ظفر کو پہلے مہینے ہی کام چھوڑد ینا چاہئے تھا انہوں نے ہمارے ساتھ 7 برس کام کیا اور ہم نے انہیں پہلے ہی پیسوں کی ادائیگی کردی تھی۔

جویریہ سعود نے اس معاملے پر اپنا موقف دینے کے بعد اب سلمیٰ ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ جے جے ایس پروڈکشن سلمیٰ ظفر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے اور ان کے گھر والوں کے خلاف  توہین آمیزریمارکس دینے پر قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمی ظفرکا الزام؛ جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا

اس کے علاوہ وہ سائبر کرائم قانون پاکستان کے تحت ان تما م لوگوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جنہوں نے بغیر تصدیق کیے سلمیٰ ظفر کی ویڈیو شیئر کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔