- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، جنوبی افریقی کپتان
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا، اپوزیشن کا پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ
- راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- خضدار کے واحد اسپتال کا درد بھرا احوال
- ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھرنا پڑ رہا ہے، شہزاداکبر
- سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
- فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا ٹی وی کیمرہ مین پر بدترین تشدد
- کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت
- مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا
شہبازشریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان کیخلاف نیب ریفرنسز کی منظوری

شہبازشریف پر 7 ہزار 328 ملین روپے کے ناجائز اثاثوں کا الزام عائد
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جاوید اقبال نے تین کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نیب کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازکےخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائرکیا جائےگا۔ ریفرنس میں شہبازشریف پر 7 ہزار 328 ملین روپے کے ناجائز اثاثوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ شہباز شریف اور دیگر افراد نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے اور ترسیلات زر اور قرضوں کی آڑ میں کالا دھن سفید کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور ان کے بیٹوں نے بے نامی اکاؤنٹس سے جائیدادیں بنائیں، جبکہ اپنے ملازمین اور ساتھیوں کے نام پر بے نامی کمپنیاں بھی چلاتے رہے۔
ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی اور انکے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
شیخ عمران الحق ، آغا جان اختر ،سعید احمد خان ،عامر نسیم ، عظمی عادل ، شاہد ایم اسلام ،حسین داؤداور دیگر کو بھی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے ایل این جی ٹرمینل ون کے ٹھیکے میں خزانے کو 14 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، انہوں نے دوسرے ایل این جی ٹرمینل کو استعمال میں نہ لاکر سات ارب روپے سے زائد کا نقصان کیا۔ ملزمان کے اختیارات کے ناجائز استعمال سے ستمبر 2019 تک ساڑھے 21 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت غیر قانونی طور پر فروخت کرنے پر دفتر خارجہ کے حکام کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ 2001 سے 2002 تک سفیر رہنے والے میجر جنرل (ر) سید مصطفی انور حسین پر قومی خزانے کو 1.32 ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔