محبت کا ڈرامہ رچا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 28 جولائی 2020
ملزم شعیب کو سن 2017 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہو کر درجنوں فیک آئی ڈیز بنائیں، ایف آئی اے۔( فوٹو، اسٹاف )

ملزم شعیب کو سن 2017 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہو کر درجنوں فیک آئی ڈیز بنائیں، ایف آئی اے۔( فوٹو، اسٹاف )

 کراچی: ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور میموری کارڈ متاثرہ خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ملزم کو ناظم آباد میں چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم شعیب کو 2017 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ ان دنوں ضمانت پر تھا۔ ملزم نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد درجنوں فیک  آئی ڈیز بنائیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے پہلے خاتون کے گھر والوں کو بلیک میل کیا لیکن ضمانت پر باہر آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر تمام گھر والوں کی تصاویر ڈال دیں۔ ملزم نے خاتون کے ساتھ پورے گھرانے کو بلیک میل کیا۔

حکام کے مطابق ملزم نے گھر والوں کی تصاویر بھی ان غیر اخلاقی تصاویر کے ساتھ شیئر کیں اور گھر کے تمام افراد کے موبائل نمبر بھی ڈال دیے۔ متاثرہ خاندان نے گھر بدلا نمبر تبدیل کیے لیکن ملزم نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں آکر متاثرہ خاتون کئی باہر خودکشی کی کوشش کر چکی ہے۔ ملزم نے پہلے لڑکی سے منگنی کی اور بھی محبت کا ڈرامہ کرکے غیر اخلاقی تصاویر بنوائی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم میں اس طرح کے کئی کیس سامنے آرہے ہیں،خواتین اور گھر والوں کو ایسے فراڈیوں سے ہوشیار و محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔