ای سی سی اجلاس؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

ویب ڈیسک  منگل 28 جولائی 2020
ای سی سی 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، ذرائع . فوٹو : فائل

ای سی سی 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، ذرائع . فوٹو : فائل

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظورکرلی جب کہ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، چینی کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔