بھارتی جیل میں تشدد سے شہید ہونے والے ماہی گیر کی میت پاکستان کے حوالے

اسٹاف رپورٹر  منگل 28 جولائی 2020
شہید ماہی گیر کی میت کراچی پہنچنے کے بعد بھارت کے انسان سوز مظالم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ فوٹو، اسٹاف

شہید ماہی گیر کی میت کراچی پہنچنے کے بعد بھارت کے انسان سوز مظالم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ فوٹو، اسٹاف

 کراچی: بھارت نے تمام تاخیری حربے اختیار کرنے کے بعد بالآخربھارتی جیل میں انسانیت سوز مظالم اور تشدد سے شہید ہونے والے ماہی گیرعبدالکریم بھٹی کی لاش واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے۔

شہید عبدالکریم بھٹی کی میت واہگہ بارڈر لاہور میں پہلے سے موجود فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے منیجرویلفیئرنصیر خان اور ایدھی فاوئنڈیشن کے عملے کے حوالے کی گئی۔لاہور سے ہوائی جہاز کے ذریعے شہید عبدالکریم بھٹی کی میت آج کراچی پہنچائی جائے گی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ادارہ انصاف کا ضمیر جگانے اوربھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے کے لیے کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر شہید ماہی گیر عبدالکریم بھٹی کی لاش رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔