بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کو خصوصی فنڈز کے استعمال سے روک دیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 28 جولائی 2020
کسی بھی ایکسین (انجینئر) کو پروجیکٹ کرتے ہوئے پایا تو وہ توہین عدالت کا مرتکب ہوگا، عدالت . فوٹو:فائل

کسی بھی ایکسین (انجینئر) کو پروجیکٹ کرتے ہوئے پایا تو وہ توہین عدالت کا مرتکب ہوگا، عدالت . فوٹو:فائل

 کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو خصوصی فنڈز کے استعمال سے روک دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذر احمد لانگو پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے رواں سال کی پی ایس ڈی پی کے حوالے دائر درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سنے کے بعد حکم دیا کہ رواں سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کی چھان بین کے حوالے سے قائم کمیٹی کی رپورٹ کے آنے تک تمام نئے منصوبوں پر کام روک دیا جائے تاہم جاری منصوبوں پر کام جاری رکھا جائے۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ کو اپنے خصوصی فنڈ کے استعمال سے بھی روکا دیا اور حکم دیا ہے کہ اگر عدالت نے کسی بھی ایکسین (انجینئر) کو پروجیکٹ کرتے ہوئے پایا تو وہ توہین عدالت کا مرتکب ہوگا جس کے بعد عدالت نے سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔