سی ایم ایچ پشاور میں صحت یاب ہونے کے بعد افغان اہلکار واپس روانہ

ویب ڈیسک  منگل 28 جولائ 2020
افغان ملٹری حکام نے پاکستان آرمی سے اہلکار کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کی درخواست کی تھی، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل

افغان ملٹری حکام نے پاکستان آرمی سے اہلکار کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کی درخواست کی تھی، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل

افغان نیشنل ڈیفنس فورس کے جوان سی ایم ایچ پشاور میں صحت یاب ہونے کے بعد افغانستان واپس روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل ڈیفنس فورس کے جوان  سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے جس کی افغان ملٹری حکام نے پاکستان آرمی سے میڈیکل ٹریٹمنٹ کی درخواست کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ افغان سپاہی کو سی ایم ایچ پشاور میں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی، مکمل صحت یابی کے بعد افغان سپاہی کو واپس بھیجا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔