- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
شوگر ملوں پر کسانوں کے کروڑوں روپے واجب الادا، شریف خاندان سب سے بڑا نادہندہ
لاہور: اربوں روپے سبسڈی لینے کے باوجود عوام کو مہنگی چینی فروخت کرنے والی شوگر ملوں نے غریب کسانوں کی ایک ارب روپے سے زائد گنے کی واجب الادا ہیں اور رقم تا حال ادا نہ ہونے کی وجہ سے غریب کسان مزید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
پنجاب کی بیشتر بڑی شوگر ملز مالکان نے گنے کی مد میں ایک ارب 36 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم ادا نہیں کی۔ شریف خاندان کی دو شوگر ملوں سمیت ہارون اختر خان کی شوگر ملوں نے بھی رواں سال خریدے گئے گنے کے کروڑوں روپے دبا لئے.
ذرائع کین کمیشن کے مطابق شریف فیملی و سلمان شہباز کی ملکیت رمضان شوگر ملز اور العربیہ ملز سب سے بڑی نادہندہ نکلیں۔ رمضان شوگر ملز کے ذمہ 46 کروڑ 34 لاکھ واجب الادا ہیں، ہارون اختر خان کی ملکیتی 2 ملز تاندلیانوالہ ون اور ٹو کے ذمہ 26 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، مراسلہ جاری
اسی طرح العربیہ نے 9 کروڑ 83 لاکھ، چنار شوگر ملز 8 کروڑ 74 لاکھ، حسین شوگر ملز نے 6 کروڑ 60 لاکھ ادا نہیں کیے۔ حق باہو شوگر ملز کے ذمہ چار کروڑ 90 لاکھ، شکر گنج ون اور ٹو کے ذمہ 19 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔شاہ تاج شوگر ملز نے 5 کروڑ، عبداللہ ون نے 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کسانوں کو ادا نہیں کیے۔
رواں برس پنجاب کی 41 شوگر ملز نے ایک کھرب 75 ارب 44 کروڑ کا گنا خریدا. شوگر ملز کی طرف سے کسانوں کو ایک کھرب 74 ارب 8 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔