پنجاب میں 4 ہزارمقامات پر ڈiنگی لاروا کی افزائش کا خدشہ

یوسف عباسی  بدھ 29 جولائی 2020
پنجاب میں 4ہزارمقامات پر ڈنگی لاروا کی افزائش کا خدشہ
 فوٹو:فائل

پنجاب میں 4ہزارمقامات پر ڈنگی لاروا کی افزائش کا خدشہ فوٹو:فائل

 لاہور: کورونا کیساتھ رواں مون سون ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بن گیا۔

صرف لاہور کے 800 مقامات سے ڈنگی لاروا کی افزائش کی تصدیق ہوئی جس سے محکمہ صحت اور حکومت پنجاب نے ہنگامی صورت سے نمٹنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، اس حوالے سے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ تمام تر مشینری اور افرادی قوت کورونا کے تدارک میں مصروف ہے اس لئے ڈینگی لاروا کی افزائش پر توجہ نہیں دی گئی اور خدشہ کیا جاتا ہے کہ پنجاب بھر میں کم از کم چار ہزار مقامات پر ڈینگی لاروا کی افزائش ہوئی۔

چار ماہ میں ڈینگی سپرے ایک مرتبہ بھی نہیں کرایا گیا نہ ہی سرکاری مشینری اور افرادی قوت کو متحرک کیا گیا جس کے پیش نظر کہا جا رہا ہے کہ اس بار پنجاب کی سطح پر ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔