باجوڑمیں سرحد پارفائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

ویب ڈیسک  بدھ 29 جولائ 2020
سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپرسیکورٹی فورسزپردہشت گردوں نے حملہ کیا، آئی ایس پی آر

سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپرسیکورٹی فورسزپردہشت گردوں نے حملہ کیا، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: سرحد پارسے پاکستانی سیکورٹی فورسزپردہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑمیں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپرسیکورٹی فورسزپردہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگیا۔

چند روزقبل بھی باجوڑمیں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔