1259 پاکستانی شہری بیرون ملک کورونا سے جاں بحق ہوئے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 29 جولائی 2020
کورونا سے بیرون ملک وفات پانے والے 1134 افراد کی لاشیں مقامی طور پر دفنا دی گئی ہیں،وزیر خارجہ فوٹو: فائل

کورونا سے بیرون ملک وفات پانے والے 1134 افراد کی لاشیں مقامی طور پر دفنا دی گئی ہیں،وزیر خارجہ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے کورونا سے وفات پانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی ہیں جس کے مطابق اب تک 1259 پاکستانی اس وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے ہیں۔

حکومت نے بیرون ملک کورونا سے وفات پانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔ قومی اسمبلی میں کئے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ کووڈ 19 سے بیرون ملک 1259 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ جن میں سے 1134 افراد کی لاشیں مقامی طور پر دفنا دی گئی ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران دنیا بھر سے مجموعی طور پر 986 پاکستانیوں کی میتیں یہاں منتقل کی گئیں جن میں سے 123 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔