اپوزیشن کونیب قوانین پراین آراو نہیں دے سکتے چاہے حکومت چلی جائے، شبلی فراز

ویب ڈیسک  بدھ 29 جولائی 2020
تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کوگرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، شبلی فراز: فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کوگرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، شبلی فراز: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ اپوزیشن کونیب قوانین پراین آراو نہیں دے سکتے چاہے حکومت چلی جائے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ  ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل پرہے، پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان میں صرف دیانتداری اورایمانداری کی سیاست ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے جب کہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے۔

شبلی فرازنے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا اورعوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن کونیب قوانین پراین آراو نہیں دے سکتے چاہے حکومت چلی جائے اورتحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کوگرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔