- براڈ شیٹ سے کمیشن طلب کرنے کا الزام، شہزاداکبر کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
- عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس؛ اسحاق ڈارکے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ دہشت گرد گرفتار
- "ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم " ملک کے گلی کوچوں میں رسوائی سمیٹ رہی ہے، فردوس عاشق
- نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کی حاضری سےاستثنی کی درخواست خارج
- اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا
- بابراعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا
- 2021 صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات کیلئے گیم چینجر ہوگا، فواد چوہدری
- پہلی سہ ماہی کی ورزش، دورانِ حمل ذیابیطس سے بچاسکتی ہے
- مصری ملکہ کا یہ مجسمہ ، شہد کی مکھیوں نے بنایا ہے!
- یوٹیوب نے ہیش ٹیگ والی ویڈیوز کے لیے علیحدہ سے صفحہ بنادیا
- شان مسعود اور حارث سہیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ خطرے میں پڑگئی
- پاکستان میں شہریوں کے اپنے ہی فنگرپرنٹ ان کے لئے وبال جان بن گئے
- بولنے اورسننے سے محروم 15 سالہ ثنا نے اسکواش میں جھنڈے گاڑدیے
- ڈپٹی کمشنرز سرکاری ریونیو کی حفاظت کرنے میں ناکام
- پولیس کی مجرمانہ غفلت، تاجر کے بنگلے میں چوری کرنیوالی ماسیوں نے ایک اور بنگلہ لوٹ لیا
- بولرز بے دانت کے شیر، کوچ کا ’’سرفخر‘‘ سے بلند
- آسٹریلوی کوچ نے اسمتھ اور پین پر تنقید کو بکواس قرار دے دیا
- پی ایس ایل 6، راشد خان لاہور قلندرز میں شامل ہونے پر مسرور
- ہاتھوں کی 2 اور پاؤں کی 3 انگلیوں سے محروم پلیئرآسٹریلین اوپن میں شامل
عمران خان کی نقل اتارکر شہرت پانے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کرگئے

فرخ شاہ تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے، خاندانی ذرائع۔ فوٹو:فائل
ٹی وی پروگرامز میں عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرنے والے فرخ شاہ انتقال کر گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مختلف ٹی وی پروگرامز میں وزیراعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے۔ اداکار کے بیٹے نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرخ شاہ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں دل کی تکلیف پر اسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ان کےبیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے، اور مالی معاملات میں بھی پریشانی کا سامنا تھا۔ وہ دو روز قبل ہونے والے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک تھے، جب کہ نجی ٹی وی کے عيد اسپيشل شو کی ريکارڈنگ ميں بھی حصہ ليا تھا۔
اداکار فرخ شاہ نے تھیٹر ریڈیو سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے سرکاری ٹی وی کے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، تاہم اداکار فرخ شاہ کو 2011ء میں وزیر اعظم عمران خان کے ڈمی کریکٹر ادا کرنے اور ان کی پیروڈی کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں مقبولیت حاصل ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔