پشاور جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا اہلکار نوکری سے برخاست

ویب ڈیسک  بدھ 29 جولائ 2020
کانسٹیبل سیف اللہ سے تلاشی کے دوران  25 گرام آئس، 50 گرام ہیروئن اور 80 گرام چرس برآمد ہوئی۔ فوٹو: فائل

کانسٹیبل سیف اللہ سے تلاشی کے دوران 25 گرام آئس، 50 گرام ہیروئن اور 80 گرام چرس برآمد ہوئی۔ فوٹو: فائل

پشاور: سینٹرل جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا اہلکار نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل پشاور انتظامیہ نے اپنے ہی اہلکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والے اہلکار کو  نوکری سے برخاست کردیا۔

کانسٹیبل سیف اللہ سے تلاشی کے دوران  25 گرام آئس، 50 گرام ہیروئن اور 80 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم سیف اللہ کے خلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔