وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں مدد کرنے کی ہدایت کردی

ویب ڈیسک  بدھ 29 جولائی 2020
وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی، عمران خان. فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی، عمران خان. فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی کرنے اور پاک فوج کو ٓصفائی میں مدد کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی، کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے کہ وہ کراچی میں صفائی کا عمل فوری شروع کرے جبکہ پاک فوج سے کہا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی میں مدد کرے۔

 

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔