- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
مفتی منیب الرحمان کا عید کے تیسرے دن تعطیل دینے کا مطالبہ
کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ عید کے تیسرے دن بھی چھٹی دی جائے کیوں کہ قربانی کے لیے تین دن مخصوص ہیں۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عید کی 2 چھٹیوں کا اعلان کیا جس کے بعد کئی لوگوں کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ وہ تیسرے دن قربانی کرتے ہیں، متوسط طبقے کے افراد تیسرے روز قربانی مناسب پیسوں میں کرلیتے ہیں، 3 دن قربانی کے ہوتے ہیں عید کے تیسرے روز چھٹی کا اعلان کیا جائے۔
چیئرمین رویت ہلال کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز سامنے لائی جارہی ہیں، سائنس اور علماء کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو کلینڈر بنا کر دینے والے بھی محکمہ موسمیات کے ہمارے دوست ہیں، رویت ہلال پر ہم بھی سائنسی معاملات سے آگاہی رکھتے ہیں۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ بعض داخلی و خارجی قوتیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیل رہی ہیں، یہ ایک انتہائی نازک اور خطرناک صورتحال ہے، ہماری ملکی سلامتی کے اداروں سے اپیل ہے کہ وہ اس صوتحال کا ادراک اور بروقت اسکا سدباب کریں، ہم ماضی قریب میں دو تین عشروں تک فرقہ وارانہ شدت پسندی اور تصادم کا مظاہرہ دیکھتے آئے ہیں، پاکستان میں ذمہ دار عمائے کرام اور عوام کی سطح پر کوئی سنی شیعہ تصادم نہیں، سب ہم اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔