شہر قائد میں کل ہلکی بارش کا امکان

اسٹاف رپورٹر  بدھ 29 جولائی 2020
آج بھی معمول سے قدرے تیز ہوائیں چل سکتی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

آج بھی معمول سے قدرے تیز ہوائیں چل سکتی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شہر قائد میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے دوسرے روز بھی پارہ متوازن رہا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بدھ کو بھی سمندر کی جنوب مغربی سمت سے تند و تیز ہوائیں چلیں، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہوا میں نمی کا تناسب مجموعی طور پر بڑھنے کے باوجود موسم معتدل رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری جبکہ کم سے کم 28.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 جبکہ شام کو 76 ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو مطلع جزوی اور مکمل طور پر ابرآلود رہنے جبکہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج بھی معمول سے قدرے تیز ہوائیں چل سکتی ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔