کراچی میں سبزی منڈی سے چرس برآمد

اسٹاف رپورٹر  بدھ 29 جولائی 2020
 نیو سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران 18 کلو گرام چرس قبضے میں کرلی، ترجمان اے این ایف۔ فوٹو: فائل

نیو سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران 18 کلو گرام چرس قبضے میں کرلی، ترجمان اے این ایف۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیو سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران 18 کلو گرام چرس قبضے میں کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر نیو سبزی منڈی سہراب گوٹھ پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ایک مشکوک ٹرک کی تلاشی پر 18 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پکڑی گئی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، کارروائی کے دوران ایک ملزم عبدالستار کو حراست میں لیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔