- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
بلاول کرپشن پر بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے، شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کرپشن پر بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور ان کے خاندان کے صادق اور امین ہونے پر بہت سوال ہیں۔ بلاول عوام کو ضرور بتائیں کے سرے محل کس طرح خریدا؟ سوئس اکاونٹس کا کیا بنا؟ اومنی گروپ کے لئے منی لانڈرنگ کس نے کی؟
شبلی فراز نے کہا کہ ان سوالات کے جوابات کے لئے بلاول کو دور نہیں جانا پڑے گا انھیں ان سوالات کا جواب اپنے خاندان ہی میں مل جائے گا۔ بلاول یا تو لا علم ہیں یا سب کچھ جانتے ہوئے جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ کرپشن پر بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست میں آنے سے پہلے سماجی خدمت کی۔ عمران خان نے جو اثاثے بنائے وہ ایمان داری سے بنائے، پوری منی ٹریل دی۔ عدالت نے عمران خان کو صادق اور آمین کا ٹائیٹل دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور عمران خان بلاول کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ بلاول اپنی پارٹی کی کارکردگی پر توجہ دیں، سارے پاکستان نے دیکھ لیا کے کراچی کی کیا حالت ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔