اے این ایف کے چھاپے میں منشیات کے 150 پودے برآمد

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 جولائی 2020
ملزم ویڈ پلانٹس شہر کے پوش علاقوں میں نوجوان لڑکے لڑکیوں میں سپلائی کرتا تھا۔ (فوٹو، اسٹاف)

ملزم ویڈ پلانٹس شہر کے پوش علاقوں میں نوجوان لڑکے لڑکیوں میں سپلائی کرتا تھا۔ (فوٹو، اسٹاف)

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران چرس کے 150 پودے (ویڈز پلانٹس) قبضے میں لے لیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈیفنس خیابان مومن میں کارروائی کے دوران ایک مکان سے چرس کے 150 پودے قبضے میں لیے گئے،کارروائی کے دوران  نصیب بلوچ نامی ملزم کی گرفتار عمل میں آئی ہے۔

ملزم نے منشیات کے پودے ایک ہال نما کمرے میں رکھے ہوئے تھے،اس کام کے لیے ملزم نے ڈی ایچ اے میں 300گز کا مکان کرائے پر لیا ہوا تھا۔ ۔ملزم ویڈ پلانٹس شہر کے پوش علاقوں میں نوجوان لڑکے لڑکیوں میں سپلائی کرتا تھا اور منظم گروہ کی صورت میں منشیات کا کاروبار چلارہا تھا۔

اے این ایف کے ترجمان ے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہ

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔