سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 جولائ 2020
کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا (فوٹو: اے ایف پی)

کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا (فوٹو: اے ایف پی)

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نمازعید ادا کی اور کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا وبا کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد فرزندان اسلام نے سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کی۔

واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث علامتی حج کیا گیا اوراس متعلق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، تمام حجاج کرام کورونا سے محفوظ ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند اور تندرست ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔