عید الاضحیٰ کے تینوں روز ہلکی بارش کی پیش گوئی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 31 جولائی 2020
اگلے 3 روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت جب کہ متبادل جانب سے مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات . فوٹو : فائل

اگلے 3 روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت جب کہ متبادل جانب سے مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات . فوٹو : فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں عید قرباں کے تینوں روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سےعید قرباں کے حوالے سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق عید کے تین روز کے دوران موسم مرطوب اورجذوی طورپر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

،محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے رات اور صبح کے اوقات میں کہیں بوندا باندی و پھوار جب کہ کہیں پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، ابرآلود موسم کے ساتھ  دن کے وقت مطلع مرطوب رہنے اور ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب حدت بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت جب کہ متبادل جانب سے مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری جب کہ کم سے کم 29.5ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 76 جب کہ شام کو 62 فیصدرہا، ہفتے کو شہر میں صبح و رات کے وقت ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 34سے36ڈگری کےدرمیان رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔