- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
ڈپلومیسی کے باعث پاکستان سے تعلقات بہترہوئے،بنگلادیش
ڈھاکا: بنگلادیش کی ’’کوئی دشمن نہیں‘‘کی ڈپلومیسی کے باعث پاکستان سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور اس قربت پر بھارت میں ہونے والے تبصروں پر بنگلادیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں، کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بنگلادیشی رہنماؤں کے درمیان حالیہ رابطوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی تھوڑی سی امید پیدا ہو چلی ہے۔مبصرین کے مطابق دسمبر 1971 میں انتہائی خون خرابے کے بعد زوال مشرق پاکستان اور بنگلہ دیش کے قیام کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اتار چڑھاؤ کے ساتھ نازک مراحل سے گزرے ہیں۔
حالیہ عرصہ میں جماعت اسلامی بنگلادیش کے متعدد رہنماؤں کو نام نہاد متنازع ٹریبونلز بناکر پاکستان سے وفاداری کے پاداش میں پھانسی پر چڑھا دیا گیا لیکن حالیہ دنوں میں بنگلادیش نے اسلام آباد کیساتھ دوستی سب سے، دشمنی کسی سے نہیں َکی پالیسی اختیار کی۔
وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنایا جا ئے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔