- وفاق اورسندھ حکومت کراچی کی ترقی کیلئے سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھنے پرمتفق
- 6 ماہ کے دوران کھربوں روپے کی چائے اور موبائل فون درآمد
- سابق ہم جماعت طالبات کی ’ری یونین پکنک‘ خوفناک حادثے کا شکار، 11 ہلاک
- امریکی دارالحکومت میں تقریب حلف برداری کے دن 20 ہزار فوجی تعینات ہوں گے
- پلوامہ ڈرامے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے
- ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ
- وسطی افریقی جمہوریہ ؛ مسلح جھڑپ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہلکار ہلاک
- سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی
- کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو کو سر کرکے تاریخ رقم کردی
- عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ
- الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کی مخالفت کردی
- سراج الحق کی سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل
- سب بھرے پیٹ کی باتیں ہیں
- افغان پولیس اہلکاروں کی اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ، 13 ہلاک
- جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ بھارتیوں میں کھلبلی مچ گئی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج؛ ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 3 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
- لاہور کے سفاری پارک سے 4 قیمتی کالے ہرن چوری
- سوفٹ ویئر ہاؤس نے ویب سائٹ ڈویلپنگ کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے اینٹھ لیے
- ڈپٹی ڈائریکٹرایمرجنسی پمزڈاکٹرمنظور کا کورونا سے انتقال
- پاکستان اوردیگرممالک کے درمیان ایئرسروسزایگریمنٹ؛ تین رکنی کمیٹی تشکیل
فیصلے دینے والے امپائرز خود آزمائش میں پڑ گئے
انٹرنیشنل امپائرزآصف یعقوب، ضمیر حیدر اور شوذب کاکیرئیر خطرے میں پڑگیا۔ فوٹو:فائل
لاہور: میدان میں فیصلے دینے والے امپائرز خود آزمائش میں پڑ گئے جب کہ پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل میچ آفیشلزکے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل میچ آفیشلزکی آئی سائیٹ اور کان چیک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کرانے کے لیے خطوط لکھ دیے گئے ہیں، جہاں سی ایم ایچ نہیں وہاں کے میچ آفیشلز مقامی ڈی ایچ کیو سے ٹیسٹ کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سی ایم ایچ نے انتظامی معاملات اور چھٹیوں کے باعث ٹیسٹ کرنے سے معذرت کرلی ہے،اس کے بعد تمام میچ آفیشلز ٹیسٹ کرانے کے لیے پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، بورڈ کا میڈیکل پینل متبادل آپشنز پرغور کررہا ہے، ماضی میں ریفریشرکورسز کے دوران میچ آفیشلز کے ٹیسٹ پی سی بی کی نگرانی میں ہوتے تھے۔
ذرائع کے مطابق میچ آفیشلز سے کرکٹ میں اہلیت سمیت کوائف بھی طلب کئے گئے ہیں جس کے بعد اہم امپائرز کا مستقبل خطرے سے دوچار ہوگیا،3 انٹرنیشنل امپائرز آصف یعقوب، ضمیر حیدر اور شوذب رضا کا کیرئیر خطرے میں ہے۔
یاد رہے کہ بورڈ کے پینل آف امپائرز میں صرف15 فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹرز شامل ہیں، اہلیت کی تفصیلات طلب کرنے پر میچ آفیشلز میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا، سی ایم ایچ کی معذرت کے بعد میڈیکل پینل متبادل آپشنز پر غور کررہا ہے،میچ آفیشلزکے کوائف طلب کرنا معمول کی بات ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔