- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
تُرک صدر کا پاکستانی ہم منصب اور وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی پر رابطہ کیا ہے جس میں قومی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو کورونا وبا کے خاتمے پر ترکی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقعے پر صدر پاکستان نے پاکستان اور ترکی میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی وبا کی شدت میں کمی آنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں معاونت فراہم کرنے پر ترکی کے کردار کو سراہا اور عالمی سطح پر اس وبا کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صدر عارف علوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اردگان کے کشمیر پر پرزور اور واضح موقف پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں ںے کہا کہ اُمید ہے ترکی کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اصولی آواز اٹھائے گا۔ صدر علوی نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ملکی مفادات پر مستقل حمایت اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی قابض حکومتیں فلسطین اور کشمیر میں اپنا ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارتی مسلمان خوف اور امتیازی سلوک کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔ صدر عارف علوی نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔
اس سے قبل وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ٹوئٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا۔ اس دوران ہونے والی گفتگو میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI received a telephone call from H.E. Mr. Recep Tayyip Erdogan (@RTErdogan), President of Turkey, on the occasion of Eid-ul-Azha.
Both leaders exchanged Eid greetings and best wishes for the two countries and peoples on this auspicious occasion. pic.twitter.com/xlj5lrsdBd
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) August 1, 2020
اس موقعے پر وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ترکی کے کردار اور مقبوضہ کشمیر پر ترک صدر کی پاکستانی مؤقف کی تائید اور ثابت قدمی کو سراہا۔
تینوں قومی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی اور عوام کے لیے نیک خواہشاتہ کا اظہار کیا۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے ںے ترکی کے صدر طیب اردوان کو استنبول میں آیا صوفیہ کی تاریخی مسجد کھولنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔