لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  اتوار 2 اگست 2020
حافظ آباد اور شیخوپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ فوٹو: فائل

حافظ آباد اور شیخوپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، فاروق آباد، فیروزوالہ، شاہدرہ اور شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

دوسری جانب شیخوپورہ کے علاقہ کالاشاہ کاکو میں شدید بارش کے باعث بجلی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے جب کہ فیروزوالہ اور شاہدرہ میں موسلادھار بارش سے متعدد آبادیوں میں پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے بچے، بوڑھے، بیمار اور خواتین گھروں میں محصور ہو گئے اور نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔