لاہور کی سڑکوں پر قربانی کے بعد عرق گلاب کا چھڑکاؤ

ویب ڈیسک  اتوار 2 اگست 2020
شہری ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور جانوروں کی آلائیشوں کو جگہ جگہ مت پھینکیں، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی

شہری ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور جانوروں کی آلائیشوں کو جگہ جگہ مت پھینکیں، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور: عید قربان کے موقع پر شہر میں پر تعفن بدبو ختم کرنے کے لیے عرق گلاب کاچھڑکاو کیا گیا۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں میں عرق گلاب کا سپرے کیا جارہا ہے، عرق گلاب سپرے لکشمی چوک، راج گڑھ، مزنگ،گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ، سمن آباد، عثمانی روڈ، لاکج روڈ، گرومانگٹ روڈ، جوہر ٹاون سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں خصوصی چھڑکاو کیا گیا۔

جی ایم آپریشن ایم ڈی شاہزیب حسنین نے کہا کہ شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے، 1500 لیٹر عرق گلاب سے چھڑکائو عید الضحی کے تینوں روز شہر کے بیشتر علاقوں میں کیا جارہا ہے، عرق گلاب کے چھڑکاو پر ایل ڈبلیو ایم سی کی 6 واٹر بوزرز مشینری مختص کی گئی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شہری ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور جانوروں کی آلائیشوں کو جگہ جگہ مت پھینکیں۔

content.jwplatform.com

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔