پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  اتوار 2 اگست 2020
 یونیورسٹی عام مضامین کے علاوہ سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ بھی پڑھائے گی، نوٹیفکیشن جاری۔ فوتو:فائل

یونیورسٹی عام مضامین کے علاوہ سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ بھی پڑھائے گی، نوٹیفکیشن جاری۔ فوتو:فائل

مری: پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی مری کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کوہسار یونیورسٹی پنجاب ہاوٴس مری میں قائم ہوگی جس میں ستمبر اور اکتوبر میں داخلے ہوں گے جب کہ پہلے وائس چانسلر کی تقرری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤس، ریسورس سینٹر مری اور ملحقہ 86 کنال سرکاری اراضی یونیورسٹی کے نام منتقل ہوگئی ہے، یونیورسٹی میں عام مضامین کے علاوہ سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ بھی پڑھائے جائیں گے جب کہ کوہسار یونیورسٹی کا کیمپس کہوٹہ اور کلر سیداں کے سنگم علاقہ میں بنے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔