مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افتخارالحسن انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  اتوار 2 اگست 2020
افتخار الحسن ظاہرے شاہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹرز اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ فوٹو:فائل

افتخار الحسن ظاہرے شاہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹرز اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ فوٹو:فائل

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افتخارالحسن ظاہرے شاہ لاہور میں انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر اسپتال میں دل کی تکلیف کے باعث زیر علاج تھے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ظاہرے شاہ کا بائی پاس بھی ہوا تھا، تاہم بائی پاس کے فوری بعد ہی انہیں فالج کا اٹیک بھی ہوگیا جس کے باعث انہیں اسپتال میں ہی رکھا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ظاہرے شاہ کی میت لاہور سے ان کے آبائی گاؤں آلو مہار پہنچائی گئی اور  نماز جنازہ مغرب کے بعد  ادا کی گئی۔

افتخارالحسن  ظاہرے شاہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں، ان  کے انتقال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اقبال، سعد رفیق اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔