- متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ
- حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام کی جیب پر 200 ارب کا ڈاکا ڈالا، مفتاح اسماعیل
- سعودی عرب میں غصیلے شوہر نے بیوی کے گلے میں گولی مار دی
- ڈبل شاہ مال دگنا کرتا تھا لیکن وزیراعظم نے مسائل چار گنا کردیے، سراج الحق
- قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق
- شوگر اور گندم اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب
- بلوچستان كے عوام كو تحفظ فراہم كرنا ہمارا فرض ہے، آئی جی بلوچستان
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
- 18 سالہ لڑکی کو بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- بہت زیادہ سیب کھانے کے ممکنہ نقصانات
- 31 بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود خاتون صحت مند
- خواتین کو گھریلو تشدد سے محفوظ بنانے کی قانون سازی ایک سنگ میل ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ
- ظہیرعباس اور سرفرازنواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے
- رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھتہ مانگنے والے 4 ملز م گرفتار
- حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا، آصف زرداری
- امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی ٹیلی فونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال
- چین میں 14 دن سے دبے 11 کان کنوں کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا
- عراق میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی فوجی اڈے کے نزدیک راکٹ حملے
- پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تاریخ بتائے، استقبال کریں گے، شیخ رشید
- نائیجیریا میں ترکی کے بحری جہاز پر حملہ ایک رکن ہلاک، 15 یرغمال
کوئی ادارہ کراچی کیلیے کام کرنا چاہے تو خوش آمدید کہیں گے، سعید غنی

، موجودہ حالات میں میئر کراچی اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم و محنت
کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر کوئی ادارہ آکرکراچی کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔
شہر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن شہر کی بھلائی کے لیے مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگا۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے، اس لیے مسائل بھی زیادہ ہیں، موجودہ حالات میں میئر کراچی اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ ،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ عید سے قبل کچرا صاف کرنے میں ناکام رہی،مختلف مقامات سے شکایات بھی سامنے آئیں۔ مشینری کی کمی کا سامنا ہے اور آلائشیں اٹھانے میں مشکلات رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں 79 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے، شہر سے تمام آلائشیں اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ غیر ضروری مقامات پر آلائشیں جمع ہونے کی صورت میں عوام مطلع کریں۔ گرین لائن کی وجہ سے بھی کراچی کے نالے متاثر ہوئے،نالوں کو جان بوجھ کر بند کرنے کی کوشش کی گئی،جو سازشیں کی گئیں ہیں ان کو بھی ہم دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہربھرمیں تجاوزات بھی اہم مسئلہ ہے،سیاسی اختلافات اپنی جگہ اور اختلافات قائم رہیں گے،ایک دوسرے کے خلاف بلدیاتی الیکشن میں حصہ بھی لیں گے، لیکن ہم نے شہر کے لیے مل جل کر کام کرنا ہے۔
مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کو کام کرنے نہیں دیا جارہا،میری تجاویز پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر علی شاہ نے ہدایات جاری کیں جن کو ہوا میں اڑادیا گیا،اس کا نوٹس لیاجانا چاہیے۔ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ نے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی، شہریوں کو تکالیف کا سامنا رہا، میں سیاست نہیں کرنا چاہتا لیکن محکمے اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں بارش کا پانی جمع ہے، کراچی واٹر بورڈ شکایات پر کان نہیں دھر رہا، اچھی بات ہے کہ سعید غنی نے کوتا ہی قبول کی،سیاسی افراد کو ہی عوام کی تکلیف کا درد ہوتا ہے،ہمیں مل کر شہر کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔
اس موقعہ پرسیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ،رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین،رکن سندھ اسمبلی فہیم احمد،چیئرمین وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکرعلی،ڈپٹی کمشنر سینٹرل ضیاء الرحمن و دیگربھی موجود تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔