کورونا وائرس میں تیزی سے کمی، ایک ہسپتال میں صرف 10 مریض رہ گئے

اسٹاف رپورٹر  پير 3 اگست 2020
دس مریض راولپنڈی بے نظیر ہسپتال میں موجود، انسٹی آف یورولوجی ہولی فیملی ہسپتال اور دو فیلڈ ہاسپٹیلز میں کوئی مریض نہیں (فوٹو : فائل)

دس مریض راولپنڈی بے نظیر ہسپتال میں موجود، انسٹی آف یورولوجی ہولی فیملی ہسپتال اور دو فیلڈ ہاسپٹیلز میں کوئی مریض نہیں (فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے کمی آںے لگی، ایک ہسپتال میں کورونا وائرس کے صرف 10 مریض رہ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو سرکاری ہسپتالوں اور 2 فیلڈ ہاسپٹیلز میں کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں، راولپنڈی بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں کورونا وائرس کے صرف 10 مریض رہ گے۔

دس مریضوں میں سے سات مریض آئسولیشن میں، دو آکسیجن پر اور ایک وینٹی لیٹر پر موجودہے۔ آئسولیشن میں موجود ساتوں مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

دریں اثںا انسٹی آف یورولوجی ہولی فیملی ہسپتال میں کورونا وائرس مریضوں کے ڈپارٹمنٹ خالی ہوگئے جب کہ دو فیلڈ ہاسپٹیلز میں بھی کورونا کا کوئی مریض موجود نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔