کورونا وبا؛ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2020
بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11774 ہے فوٹو: فائل

بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11774 ہے فوٹو: فائل

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وبا کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، دکانیں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کھلیں رہیں گے جب کہ جمعے کو تمام کاروبار بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تندور، ڈیری پروڈکٹس شاپس، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینکس اور ریسٹورینٹس اور ہوٹلز (صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کے لیے) 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 11 ہزار 774 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 136 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔