امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2020
طیارے میں پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھا، فوٹو : ٹویٹر

طیارے میں پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھا، فوٹو : ٹویٹر

سالٹ لیک سٹی: امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں سیڈر سٹی ریجنل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، طیارے میں دو افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 52 اور 63 سال ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

https://twitter.com/brian_schnee/status/1290033309137788928?s=20

طیارہ گرنے کے بعد سیڈر سٹی ریجنل ایئرپورٹ کے فضائی آپریشن کو معطل کردیا گیا، طیارے کا ملبہ اُٹھانے اور رن وے کو کلیئر کرانے میں 4 گھنٹے لگے جس کے بعد فضائی آپریشن بحال کردی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا میں دو طیارے فضا میں ٹکرانے سے رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک

واضح رہے کہ امریکا میں چھوٹے طیارے کے حادثات عام ہیں گزشتہ روز بھی دو چھوٹے طیاروں کے درمیان تصادم سے رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔