عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کے قاتل خالد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2020
عدالت نے ملزم کو پہلے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا

عدالت نے ملزم کو پہلے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا

پشاور: عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے والا خالد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کو کمرہ عدالت میں قتل کرنے والا ملزم فیصل عرف خالد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیے جانے کے بعد پہلی بار انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوا،

عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کو پہلے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جب کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع دی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کا قاتل خالد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

واضح رہے ملزم خالد نے چند روز قبل کمرہ عدالت میں طاہر نسیم نامی شخص کو قتل کیا تھا، مقتول طاہرنسیم کو توہین رسالت کیس میں پیش کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔