ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت مقرر

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2020
اکٹر فیصل سلطان شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔ فوٹو : فائل

اکٹر فیصل سلطان شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت مقرر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت مقرر کردیا، ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا مستعفی

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے دہری شہریت سے متعلق حکومت پر تنقید کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔