- پاکستان نے جوبائیڈن کی حکومت کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی تیار کرلی
- راولپنڈی؛ گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے سبب میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق
- زمین جیسا پتھریلا سیارہ... جو سورج سے بھی 5 ارب سال پرانا ہے!
- بھارت میں 13 سالہ بچی سے 9 ٹرک ڈرائیورز کی اجتماعی زیادتی
- پاک فوج عالمی رینکنگ میں دنیا کی دس طاقتور ترین افواج میں شامل
- بھارت میں کورونا ویکسین سے ایک شخص کی طبیعت بگڑ گئی، 51 کی حالت غیر
- نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی
- بہن بھائی کو قتل کرنے والے 15 سالہ نوجوان نے خودکُشی کرلی
- امریکی پارلیمنٹ کو بدستور خطرہ، مسلح شخص کی عمارت میں گھسنے کی کوشش
- ایران کا بری اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل اور ڈرونز کا تجربہ
- صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق
- ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کا خواب مکمل ہونے کا یقین تھا، سعود شکیل
- قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ساجد خان عمدہ کارکردگی کیلیے پرعزم
- مہنگائی کی شرح 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگئی، گورنر سندھ کا دعویٰ
- 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- 14 سالہ سائبر کڈ کا ایک اور کارنامہ، 50 فیصد تک ایندھن بچانے والا گیزر تیار کرلیا
- انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری
- خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
امريکا چينی سائنس دانوں کو گرفتار اور طلبہ کو ہراساں کرنے سے باز رہے، چين

امریکا میں 3 چینی محققین کو جبری حراست میں رکھا گیا ہے، ترجمان وزارت خارجہ (فوٹو: فائل)
بیجنگ: چین نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چینی سائنس دانوں، محققین اور طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چين کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کيا گیا ہے کہ امريکا ميں چينی طلبہ اور محققين کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہيں مسلسل ہراساں کيا جا رہا ہے جب کہ 3 محققین کو غیر قانونی طور پر حراست میں بھی رکھا گیا ہے۔
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ رياست کيلي فورنيا ميں ايک چينی نژاد محقق يوآن ٹينگ کی ضمانت پر رہائی کی درحواست کو بھی حال ہی ميں مسترد کر دیا گیا ہے جس سے امریکا کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ چین اپنے طلبہ اور محققین کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اُٹھائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ریسرچ کی غرض سے امریکا میں مقیم چینی شہریوں کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے اور تمام گرفتارشدگان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ چینی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی بھی قدم اُٹھانے کے لیے آزاد ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔