- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، جنوبی افریقی کپتان
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا، اپوزیشن کا پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ
- راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- خضدار کے واحد اسپتال کا درد بھرا احوال
- ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھرنا پڑ رہا ہے، شہزاداکبر
- سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
- فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا ٹی وی کیمرہ مین پر بدترین تشدد
- کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت
- مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا
- بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی رپورٹ کریں گے
- شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
- پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
- ناانصافی اور امتیازات، ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی قرار
اس سے پہلے کہ گورنر راج کی بات کریں سندھ حکومت روش بدلے، شبلی فراز

سندھ حکومت مینڈیٹ پر پورا نہیں اتری، شبلی فراز فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ گورنر راج کی بات کریں سندھ حکومت روش بدلے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے، یہ تاثر بھی دیا جارہا ہے کہ گندم کی پیداوار کم ہوئی، سندھ اور پنجاب گندم کی پیداوار والے صوبے ہیں،پاکستان ایک خاص طریقے سے چلتا آیا ہے، جس میں خاص طبقات قوانین سے کھیل کر منافع خوری کرتے آئے ہیں،اس دفعہ وزیراعظم آٹے اور چینی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ہفتے ایک اجلاس بلایا جاتا ہے،ہم نے چونکہ ایک مختلف انداز اختیار کیا ہے اس لیے یہ عناصر اس کا ردعمل دیتے رہیں گے۔ گندم کی قیمت کا تعین طلب رسد پر ہوتا ہے لیکن جب بیچ میں اسمگلنگ سمیت دیگر عناصر بھی آ جاتے ہیں.
وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں میں طلب ورسد سے وفاق کا تعلق نہیں، سندھ اپنے حصے کی گندم نہیں دے رہا جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، گندم نہ دینے کے باعث سندھ کے عوام کو مشکلات ہیں۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سندھ حکومت کا حصے کا اسٹاک ریلیز نہ کرنا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہم چار صوبے نہیں چار بھائی ہیں، سندھ حکومت کو بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے سندھ حکومت ہمارے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔ سندھ حکومت مینڈیٹ پر پورا نہیں اتری، سندھ حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور کراچی کا حال سب کے سامنے ہے، سندھ حکومت کے اقدامات سے سندھ کے عوام کو تکلیف ہو رہی ہے، اس سے پہلے کہ گورنر راج کی بات کریں سندھ حکومت روش بدلے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا کہ پاکستان گندم کی پیداوار کرنے والا 8واں بڑا ملک ہے ، رواں سال ملک میں طلب سے زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی درحقیقت گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن اوررواں سال 66 لاکھ ٹن گندم کی خریداری ہوئی، رواں سال 26 لاکھ ٹن گندم کی زائد خریداری کی گئی، پنجاب میں بیشتر مقامات پر آٹے کا تھیلا 860 روپے میں مل رہا ہے۔
فخر امام نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ سے قلت پیدا ہوتی ہے، پاکستان میں کارٹیلائزیشن ہے، ذخیرہ اندوزی کی جاتی ہے، جس پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، گندم کی قلت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، پنجاب حکومت 4 لاکھ ٹن تک گندم ریلیز کرچکی ہے، پنجاب کی جانب سے گندم ریلیز کرنے کے باوجود سندھ نے نہیں کی ، سندھ حکومت کو گندم ریلیز کرنے کے لئے 2 خط لکھے ، سندھ گندم کا بحران کیوں چاہتا ہے یہ سمجھ سے بالاتر ہے، سندھ حکومت گندم ریلیز کردے تو قیمتیں یقینی طور پر کم ہوجائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔