- پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتے؛ امریکا
- عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا
- شانگلہ حملہ؛ چائنیز کا 12 گاڑیوں کا قافلہ فول پروف سکیورٹی میں تھا، پولیس
- ججز کے خط کے بعد عمران خان کیخلاف فیصلوں کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی،بیرسٹر گوہر
- ہائیکورٹ ججز کا خط؛ انکواٸری کمیشن تشکیل کیلیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر
- بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمے دار شہباز شریف و مریم نواز ہونگے، بیرسٹر سیف
- پختونخوا؛ مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس؛ سینیٹر شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور
- کراچی میں ایس ایچ او تعیناتی کے لیے ٹیسٹ پاس سسٹم فعال
- این اے 148 سے سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی برقرار
- وزیراعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس، آرمی چیف بھی شریک
- ریلوے کی آمدن 60ارب تک پہنچ گئی، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم
- اذلان شاہ ہاکی کپ؛ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان ہوگیا
- سندھ اور کراچی پولیس کا رات گئے جتوئی ہاؤس پر چھاپہ
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی؛ آفریدی کا دلچسپ جواب
- انتخابی نتائج مسترد، فضل الرحمٰن کا 25 اپریل سے تحریک چلانے کا اعلان
- اسلام آباد ہائیکورٹ کی پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت
- فیفا ورلڈکپ کوالیفائر؛ افغانستان نے بھارت کو دھول چٹادی
- اسلام آباد؛ آئس کے نشے سے منع کرنے پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل
- نمودونمائش کی تباہ کاریاں
حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھ کر 10.32 فیصد سالانہ ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاونٹس پر منافع کی شرح بڑھا 10.32 فیصد سالانہ اور 860 روپے ماہانہ کردی گئی ہے جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹس اور اسپیشل سیونگ اکاونٹس پر منافع کی ماہانہ شرح بڑھا کر 3400 روپے ماہانہ جبکہ چھ ماہ بعد 6.8 فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفیکٹس پر ہر 6 ماہ بعد منافع کی شرح بڑھا کر7. 8 فیصد کے حساب سے 650 روپے ماہانہ کردی گئی ہے، 10 سالہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کردی گئی ہے، سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 8.6 فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 3 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 6.12 فیصد کے حساب سے 1530 روپے چھ ماہ کے سرٹیفیکٹس کے لئے 6.14 فیصد کے حساب سے 3070 روپےاور بارہ ماہ کے سرٹیفیکٹس کے لئے 6.2 فیصد کی اضافہ شدہ شرح کے ساتھ منافع بڑھا کر 6200 روپے کردیا گیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔