- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
شمالی کوریا بیلسٹک میزائل میں نصب ہونے والے جوہری آلات بنا رہا ہے، اقوام متحدہ
پیانگ یانگ: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل میں فٹ ہونے والے جدید جوہری آلات تیار کیے ہیں جن کی مدد سے ہدف کو بآسانی تباہ کیا جا سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے ایک آزاد پینل کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا پچھلے 6 ایٹمی تجربوں کی مدد سے چھوٹے جوہری آلات تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا جسے وہ بیلسٹک میزائل کے وار ہیڈز میں فٹ کریں گے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ستمبر 2017 کے بعد سے ایٹمی تجربہ نہیں کیا لیکن جوہری تجربات پر عائد پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر جوہری میزائل و آلات کی تیاری جاری رکھی۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کی یہ عبوری رپورٹ سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کی پابندیوں سے متعلق 15 رکنی کمیٹی کے پاس جمع کرادی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ سے متعلق سلامتی کونسل کی متعلقہ کمیٹی کا موقف کا جاننے کے لیے رابطہ کیا تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ماہرین نے خبردار کیا ہو کہ شمالی کوریا ایٹمی وار ہیڈ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے، 2017 میں امریکہ کے ایک انٹلیجنس جائزے میں بھی یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اسی طرح 2019 میں جاپانی حکومت کے دفاعی وائٹ پیپر میں بھی ایسا ہی انکشاف کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ اب مزید جنگ نہیں ہوگی کیونکہ غیر ملکی بیرونی دباؤ اور فوجی دھمکیوں کے باوجود ملک کے جوہری ہتھیاروں نے سرزمین کی حفاظت اور مستقبل کی ضمانت دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔