کشمیرکل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہماری منزل سری نگرہے، شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک  منگل 4 اگست 2020
 نقشے میں تمام ایل او سی کے ابہام کو دورکر دیا ہے، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو:فائل

نقشے میں تمام ایل او سی کے ابہام کو دورکر دیا ہے، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیرکل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہماری منزل سری نگرہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست کو جو اقدام اٹھایا ہم اسے مسترد کرتے ہیں، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے، کشمیر کےعوام کو ہماراواضح پیغام ہے کہ کشمیر کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہماری منزل سری نگرہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سرکریک پرغیر قانونی دعوے کے ذریعے ہمارے صنعتی زون کو ہڑپ کرنا چاہتا تھا، نئے پاکستانی نقشے میں سرکریک پر بھارتی دعوے کی نفی کی گئی، نقشے میں تمام ایل او سی کے ابہام کو دورکر دیا ہے، پاکستان کا نیا نقشہ جموں کشمیر پر ہمارے مؤقف کی بھی تائید کرتا ہے، نیا نقشہ پاکسانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے، آج کے بعد یہ نیا نقشہ ملک بھر میں استعمال ہوگا، سیاچن کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔