- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
دنیا بھرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان

حقوق انسانی کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گی۔ فوٹو، فائل
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں اور ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں سیاہ فام امریکیوں، فلسطینیوں، ایغور اور روہنگیا افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیموں نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ مختلف ممالک میں بھارتی قونصل خانوں کے باہر احتجاج کرکے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جائے گا
حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے عالمی سطح پر مودی سرکار کی جانب سے کیے گئے 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مظاہرے اور سیمینارز وغیرہ منعقد کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کےلیے اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر کا اعلان
واضح رہے کہ 5 2019 کو بھارت کی مودی سرکار نے یک طرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا غیر آئینی اور متنازع قدم اٹھایا تھا جسے ایک برس مکمل ہوچکا ہے۔ اس اقدام پر ممکنہ رد عمل کے پیش نظر وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاحال نقل و حرکت اور ذرائع رسل و رسائل پر بھارت نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
’’عالمی میڈیا نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا‘‘
بی بی سی، ٹی آر ٹی، الجزیرہ، فرانس 24 سمیت امریکی اور برطانوی اخبارات نےاس وقت کشمیریوں کی آوازدنیا تک پہنچائی جب مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ کی مکمل بندش تھی اوربھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں حالات معمول پر ہونےکا ڈھنڈوراپیٹ رہی تھی۔
بی بی سی نےمقبوضہ وادی میں احتجاج پرکشمیری نوجوانوں کوٹارچرسیلزمنتقل کرنے کیخلاف بھی صدا بلندکی۔ ساٹ Kashmir Indian Army accused of torture – BBC NewsKashmir Indian Army accused of torture – BBC News برطانوی نشریاتی ادارےنےکئی بارمقبوضہ کشمیر میں بےبسی اورخوف کی صورتحال پرتفصیلی رپورٹس شائع کیں۔
ٹی آرٹی نے ویڈیورپورٹز کےذریعےبھارت کےغیر قانونی اقدام کی مخالفت کی۔ادھر الجزیرہ بھی مقبوضہ وادی میں جاری مظالم پر خاموش نہ رہا۔امریکی اخبارات نیویارک ٹائمز،وال اسٹریٹ جرنل سمیت برطانوی اخبارات نےبھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کےمظالم کوبے نقاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔