لاہور میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے واقعات میں اضافہ

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 5 اگست 2020
تینوں ملزم فرحان علی ،وقاص اور علی اکبر کوگرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو، فائل

تینوں ملزم فرحان علی ،وقاص اور علی اکبر کوگرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو، فائل

 لاہور: کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 3 واقعات رونما ہوئے۔ تھانہ سبزہ زار میں 15سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش ہوئی، گزشتہ روز تھانہ کوٹ لکھپت اور ماڈل ٹاؤن جے بلاک میں 2 بچیوں سے زیادتی کی کوشش کے کیس سامنے آئے تھے۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزم فرحان علی ،وقاص اور علی اکبر کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔