بیروت دھماکے پر ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک  بدھ 5 اگست 2020
بیروت دھماکے میں اب تک 78 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فوٹوفائل

بیروت دھماکے میں اب تک 78 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فوٹوفائل

کراچی: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ روز ہونے والے ہولناک دھماکے پر جہاں پوری دنیا افسوس کا اظہار کررہی ہے وہیں پاکستانی اور ترک اداکاروں نے بھی اس واقعے پر نہایت غم کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے دھماکے کے بعد بیروت کی تباہی کے مناظر کی دلخراش تصویر شیئر کرتے ہوئے بیروت اور وہاں کے لوگوں کے لیے دعا کی اور خدا سے سب کو حفظ و امان میں رکھنے کی بھی دعا کی۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی بیروت واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بیروت سے آنے والی تصاویر بہت ہی تباہ کن ہیں۔ میرا دل اور دعائیں حادثے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1290740268552069123

ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی اداکار اینگن التان دزیاتن نے بھی بیروت واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے دعا کی۔

https://twitter.com/eadksk/status/1290768464764960768

حلیمہ سلطان کے کردار سے مشہور ہونے والی ترک اداکارہ اسرا بلجک نےبیروت واقعے پر کہا کہ وہ صدمے میں ہیں ان کے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں اسرا بلجک نے بیروت دھماکے کے متاثرین سے اظہارتعزیت بھی کیا۔

https://twitter.com/esbilgic/status/1290758404441546756

اداکار فیصل قریشی نے بیروت میں ہونے والے خوفناک حادثے پر اظہار افسوس کیا اور متاثرین کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بیروت کی بندرگاہ  کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے  لرز اٹھے تھے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئی تھیں۔ دھماکے میں اب تک 78 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب کہ 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔