پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس؛ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

 بدھ 5 اگست 2020
نواز شریف نے من پسند فرد کو نوازنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، نیب پراسیکیوٹر فوٹو: فائل

نواز شریف نے من پسند فرد کو نوازنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، نیب پراسیکیوٹر فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارانٹ گرفتاری جاری کردیے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایک ارب 73 کروڑ 60 کی اراضی کی الاٹمنٹ اور ایگزیمپشن میں کرپشن کی گئی۔ 12 مارچ 2020 کو شروع ہونے والی انکوائری میں نواز شریف کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، نواز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی عوامی مفاد کے اراضی الاٹ کی، ان کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ایگزیمپشن قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

نواز شریف نے بادشاہی طرز حکمرانی سے بطور چیئرمین ایل ڈی اے قانون کی دھجیاں اڑائیں، نواز شریف کے اقدامات سے سڑکیں اور گلیاں تک من پسند فرد کو سونپ دی گئیں۔ نواز شریف نے من پسند فرد کو نوازنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اختیارات کا کثرت سے غلط استعمال کیا گیا۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔