کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید

ویب ڈیسک  بدھ 5 اگست 2020
رواں سال بھارتی فائرنگ سے 15 شہری شہید اور144 زخمی ہو چکے، آئی ایس پی آر

رواں سال بھارتی فائرنگ سے 15 شہری شہید اور144 زخمی ہو چکے، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور6 شہری شدید زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹرمیں واقع فتح پوراورتاہی گاؤں میں آبادی پربھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید اور2 بچیوں، دوخواتین سمیت 6 شہری شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو موثر جواب دیتے ہوئے نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے رواں سال سیز فائر کی 1877 خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید اور144 زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔